شائع 09 دسمبر 2023 08:19pm

بوتل سے کیچپ کا ایک ایک قطرہ نچوڑنے کا آسان لیکن خطرناک طریقہ

گاڑھے کیچپ کو بوتل سے نکالنا ایک مشکل کام ہے، اگر آپ کیچپ کے شوقین ہیں یا کفایت شعار ہیں تو چاہیں گے کہ بوتل بالکل ؒالی کریں بجائے اس کے کہ بہت سا کیچپ بوتل میں لگا رہ جائے اور آپ اسے پھینک دیں۔

لیکن سوال یہ کہ بوتل کو مکمل خالی کیسے کریں اور کیچپ کی ایک ایک بوند تک کس طرح نچوڑیں؟

اگر آپ بوتل کو ٹھوک ٹھوک کر تھک گئے ہیں تو اس مشکل کا حل ایک ٹک ٹاک صارف نے پیش کیا ہے، لیکن اسے احتیاط کے ساتھ کرنا ہوگا، ورنہ آپ کسی کا منہ یا گھر کا کوئی سامان توڑ بیٹھیں گے۔

کیسی ریگر نامی ٹک ٹاک صارف نے ایک وائرل ویڈیو میں ضدی کیچپ کی باقیات کو نکالنے کے لیے ایک منفرد طریقے کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کیچپ کی بوتل کو اٹا پکڑا اور ہیلی کاپٹر کے پنکھوں کی طرح تیزی سے گول گول گھمایا۔

حیرت انگیز طور پر، جب انہوں نے ہاتھ روکا تو بول کی دیواروں پر چپکا کیچپ ڈھکن والے حصے میں جمع ہوچکا تھا۔

@isthatmike03

#stitch with @Casey Rieger this is actually a usedul life hack 😍👏 #lifehack #comedy #hacks #comedy #tryingout #london #viral #ketchuphack #lgbtq

♬ original sound - IsThatMike

اس تکنیک نے ناظرین کو حیران کر دیا اور بہت سے لوگوں نے کمنٹ سیکشن میں اس کا اظہار بھی کیا۔

ایک ناظر نے دل چسپی سے پوچھا کہ کیا یہ تکنیک شیمپو اور کنڈیشنر کے ساتھ بھی کام کرتی ہے؟

تاہم، حادثات کے امکانات کی وجہ سے، زیادہ تر لوگوں نے اس خطرناک تکنیک سے دور رہنے کو ترجیح دی۔

جبکہ کچھ نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر اس دوران ڈھکن کھلا رہ گیا تو دیواریں اور چھت کیچپ سے رنگ جائیں گی۔ اور اگر بول چھوٹ گئی تو کسی سامان یا شخص سے ٹکرا کر نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔

Read Comments