آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر امریکہ روانہ

سربراہ پاک فوج امریکی عسکری و حکومتی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے
شائع 10 دسمبر 2023 03:54pm

پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر امریکا روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ امریکی عسکری اور حکومتی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر امریکا روانہ ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج دورے کے دوران امریکی عسکری وحکومتی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ جنرل عاصم منیر کا بطور آرمی چیف یہ پہلا دورہ امریکا ہے۔

Read Comments