Aaj Logo

شائع 11 دسمبر 2023 08:28am

لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شدید دھند، موٹر ویز ٹریفک کیلئے بند

لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آج شدید دھند کا راج ہے۔

لاہور میں اسموگ کے ساتھ اب دھند بھی چھا رہی ہے، شہر میں ائیر کوالٹی انڈیکس 500 سے 200 پر پہنچ گیا ہے۔

پنچاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کے مختلف علاقوں میں دھند جاری ہے جس کے باعث پشاور ٹول پلازہ سے رشکئی تک موٹروے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

اس کے علاوہ شیر شاہ سے شام کوٹ اور موٹ روے ایم فائیو ملتان سے سکھر تک بند کردیا گیا جب کہ موٹر وے پولیس نے شہریوں کو فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔

Read Comments