Aaj Logo

شائع 11 دسمبر 2023 09:36am

عمران خان کی تین اور شاہ محمود کی دو کیسز میں ضمانتیں منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی تین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دو کیسز میں ضمانتیں منظور کرلی گئی ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتیں منظور کرنے کا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے 30، 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت کی درخواستیں منظور کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کا سائفر کیس میں ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سےرجوع

سائفر کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کا جیل ٹرائل غیرقانونیقرار دے دیا

واضح رہے کہ اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں احتجاج کے تناظر میں عمران خان اور شاہ محمود کے خلاف 5 مقدمات درج ہیں۔

Read Comments