Aaj Logo

شائع 11 دسمبر 2023 05:49pm

کیا مردہ خود بتائے گا گولی کس نے ماری؟ سپریم کورٹ دوبارہ پوسٹ مارٹم کی درخواست پر برہم

سپریم کورٹ نے قتل کے کیس میں ملزمان کی جانب سے لوئر دیر میں مقتول کی لاش کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست مسترد کردی جبکہ بنچ کے سربراہ جسٹس سردارطارق مسعود نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ کیا مردہ خود بتائے گا گولی کس نے ماری؟ پہلے قتل کرو اورپھر پوسٹ مارٹم کے نام پرمیت کی بے حرمتی کرو۔

جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے قتل کے مقدمے میں ملزمان کی جانب سے مقتول کی لاش کے دوبارہ پوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

جسٹس سردار طارق مسعود نے استفسارکیا کہ دوسری مرتبہ پوسٹ مارٹم کی کیا ضرورت ہے؟ جس پر ملزمان کے وکیل نے بتایاکہ 3 ملزمان ہیں گولی کس نے ماری تعین کے لیے پوسٹ مارٹم ضروری ہے

جسٹس سردار طارق مسعود نے برہمی کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ کیا مردہ خود بتائے گا گولی کس نے ماری؟ پہلے قتل کرو اور پھر پوسٹ مارٹم کے نام پر میت کی بے حرمتی کرو، پوسٹ مارٹم قتل کی وجہ جاننے کے لیے ہوتا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ مقتول گولی لگنے سے جاں بحق ہوا، اب دوبارہ پوسٹ مارٹم ضروری نہیں، کیوں نہ آپ پرجرمانہ عائد کیا جائے۔

عدالت عظمیٰ نے ملزمان کی جانب سے مقتول کی لاش کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کرانے کی استدعا مسترد کردی۔

مزید پڑھیں

تاحیات نااہلی پر سپریم کورٹ کا فیصلہ اور الیکشن ایکٹ ساتھ نہیں چلسکتے، صرف ایک رہے گا، چیف جسٹس

سویلینز ٹرائل روکنے کے فیصلے کیخلاف بینچ پر جسٹس اعجازالاحسن نےاعتراض اٹھا دیا

وزارت داخلہ نے بھی سویلینز کے ٹرائل سے متعلق فیصلے کیخلاف اپیل دائرکردی

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے علاقے لوٸر دیر میں جنوری 2023 میں قتل کا واقعہ پیش آیا تھا۔

Read Comments