Aaj Logo

شائع 11 دسمبر 2023 05:58pm

جنگ کے بعد غزہ میں کیا کرنا ہے؟ اسرائیلی خفیہ ٹیم کی پلاننگ کا انکشاف

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایک خفیہ ٹیم تشکیل دی ہے جو اس حوالے سے منصوبہ بندی کرے گی کہ جنگ کے بعد غزہ میں کرنا کیا ہے۔

اسرائیلی نیوز چینل 13 نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ قومی سلامتی کے مشیر زاچی ہنیگبی اور اسٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈرمر کی قیادت میں دفاعی ادارے کی اس خفیہ ٹیم کی چار ملاقاتیں ہوچکی ہیں اور توقع ہے کہ اس ہفتے دوبارہ میٹنگ ہوگی۔

اس خفیہ ٹیم میں اسرائیلی فوج، موساد اور شن بیٹ کے نمائندے بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ایک سینئر اہلکار نے چینل 13 کو بتایا کہ امریکہ میں اسرائیل کے سفیر مائیک ہرزوگ بھی ان میٹنگز میں موجود رہے ہیں اور امریکہ ان تمام معاملات سے آگاہ ہے۔

خیال رہے کہ نیتن یاہو پہلے کہہ چکے ہیں کہ اسرائیل جنگ کے بعد بھی غزہ میں فوج کی موجودگی برقرار رکھے گا۔

بائیڈن انتظامیہ اسرائیل کے ”اپنے دفاع کے حق“ کی حمایت کرتی رہی ہے، لیکن اس نے غزہ پر دوبارہ قبضے اور اس کی حدود میں کسی قسم کی کمی کی مخالفت کا اظہار کیا ہے۔

Read Comments