Aaj Logo

شائع 11 دسمبر 2023 07:10pm

حافظ نعیم الرحمان کا میئر کراچی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کردیا۔

کراچی میں کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے مئیر کراچی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ سٹی کونسل کے اجلاس کو چلانے کی پوری کوشش کی لیکن پیپلز پارٹی کا قبضہ مئیر کا رویہ قوم کے سامنے ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی کو پسماندہ رکھا جا رہا ہے، عوام پر مزید ظلم برداشت نہیں کر سکتے، کراچی کی میئر شپ ان شا اللہ عوام کے حقیقی نمائندے کو ملے گی اور عوام کی مشکلات کا ازالہ کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی قرارداد میونسپل کارپوریشن کے ووٹ کے بغیر اکثریت سے منظور کی گئی، فاشزم اور بنیاد پرست سوچ جاری نہیں رہ سکتی۔ان شا اللہ عدم اعتماد کا ووٹ میئر کراچی کو گھر بھیج دے گا اور آئندہ میئر کراچی جماعت اسلامی سے ہو گا۔

حافظ نعیم نے کہا کہ ’کے الیکٹرک ’ کراچی کے عوام کی دشمن ہے، بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس جمع کرنا کراچی کے عوام سے دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے ہم عوام پر مزید ظلم برداشت نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں

مرتضیٰ وہاب جعلسازی سے میئر بنے،الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کا کیس لڑرہا ہے، حافظ نعیم

حفاظ نعیم کا سندھ حکومت پر توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کامطالبہ

Read Comments