ایف آئی اے انٹرپول کی کارروائی، اشتہاری ملزم کویت سے گرفتار

ملزم اعجاز احمد پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، ترجمان ایف آئی اے
شائع 13 دسمبر 2023 10:51am

ایف آئی اے انٹرپول نے کارروائی کرکے اشتہاری ملزم کویت سے گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم اعجاز احمد کو اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا جوکہ پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔

ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم گوجرانوالہ پولیس کو قتل کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں مطلوب تھا۔

Read Comments