Aaj Logo

شائع 13 دسمبر 2023 05:28pm

بجلی چوروں کی شامت، صدر عارف علوی نے قانون میں ترمیم کردی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کریمنل لاء ترمیمی آرڈیننس 2023 جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے کریمنل لاء ترمیمی آرڈیننس 2023 جاری کردیا ہے، آرڈیننس کا مقصد پاکستان پینل کوڈ 1860 کے سیکشن 462 (O) میں ترمیم کرنا ہے۔

کمپنیوں کو بجلی چوری کے واقعات کی ایف آئی آرز درج کرانے میں مشکلات کا سامنا تھا، نئے آرڈیننس کے تحت بجلی چوری کے واقعات قابل دست اندازی جرم ہوں گے جبکہ آرڈیننس کے بعد کمپنیوں کے سی ای اوز کی شکایت پر قابل دست اندازی جرم ہوگی۔

مزید پڑھیں

آئی ایم ایف سے ہونے والے اتفاق رائے کے بعد 4 صدارتی آرڈیننسزجاری

صدر عارف علوی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواستدائر

صدر مملکت عارف علوی نے آرڈیننس آئین کے آرٹیکل 89 ایک کے تحت جاری کیا، آرڈیننس سے شعبے میں ہونے والی تقریباً 590 ارب کی بجلی چوری پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

Read Comments