Aaj Logo

شائع 13 دسمبر 2023 08:01pm

’اعظم خان ہماری کیا پوری ٹیم کی روٹی کھا لیں بس ہمیں میچ جتوا دیں‘

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ اعظم خان ہماری کیا پوری ٹیم کی روٹی کھا لیں بس ہمیں میچ جتوا دیں۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے لیے پلیئرز کی ڈرافٹنگ کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکپتان اسلام آباد یونائیٹڈ شاداب خان نے کہا کہ ہم پوری تیاری کے ساتھ آئے ہیں، ہم جو چاہتے تھے وہ کھلاڑی مل گئے۔

انہوں نے کہا کہ حسن علی کی کمی محسوس ہوگی، اب حسن علی پر دوستی والا ٹیگ بھی اتر جائے گا، پی ایس ایل ریٹنشن پالیسی کی وجہ سے اپنے اہم کھلاڑی ریٹین نہیں کر سکے۔

نسیم شاہ کے حوالے سے لیگ اسپنر شاداب خان کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ دنیا میں بہترین بولر ہے، ان کے آنے سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بہت فائدہ ہوگا۔

شاداب خان نے مزید کہا کہ پی ایس ایل ایک بڑا ایونٹ ہے، ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے پی ایس ایل بہترین موقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اعظم خان روٹی گینگ کا حصہ بننے کے بعد بیشک جتنی روٹی کھائیں مگر ہمیں میچ جتوا دے، جارڈن کاکس کے آنے سے ہماری ٹیم میں پاور ہٹنگ بہتر ہوگی۔

مزید پڑھیں

پی سی بی نے شدید تنقید کے بعد اعظم خان پر عائد جُرمانہ واپس لےلیا

اداکارہ مریم نفیس بھی اعظم خان کے حق میں بولپڑیں

اعظم خان پر جُرمانہ عائد کرنا پی سی بی کو مہنگاپڑا

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب پرفارمنس نہیں ہوتی تو اعتماد میں کمی آتی ہے،میری بولنگ ایکشن کا مسئلہ تھا اس کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، پی ایس ایل سے پہلے فور ڈے کرکٹ ہے جس میں اپنی لیگ سپن کو بہتر بناؤں گا۔

Read Comments