Aaj Logo

شائع 14 دسمبر 2023 01:02pm

غیر شرعی نکاح کیس: بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

غیر شرعی کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے سینیئر سول جج قدرت اللہ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت کی۔

شکایت کنندہ خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ہمارے پاس اس کیس میں چار گواہان ہیں، چاروں گواہان کے بیانات ایک ہی دن میں ریکارڈ کروا سکتے ہیں، لہٰذا گواہ پیش کرنے کے حوالے سے ہمیں تاریخ دی جائے۔

جج قدرت اللہ نے ریمارکس دیئے کہ اس حوالے سے دیکھ لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

غیر شرعی نکاح: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے بادی النظر میں جرمکا ارتکاب کیا، عدالتی حکمنامہ

غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار، بشری بی بی کی ذاتی حیثیت میں پیشیکا حکم

دوران سماعت سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے سلمان اکرم راجہ جب کہ بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل عثمان ریاض گل نے وکالت نامہ جمع کرادیا۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرتے ہوئے کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کردی۔

Read Comments