Aaj Logo

اپ ڈیٹ 14 دسمبر 2023 08:30pm

پشاور: بڑے اسپتال میں مریض کی سرجری کے دوران لال بیگ کی موجودگی

پشاور کے حیات آباد انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز کے آپریشن تھیٹرکی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں آپریشن تھیٹر میں مریض کی سرجری کے دوران لال بیگ چلتا دیکھا گیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ لال بیگ آپریشن کے آلات پر چل رہا ہے۔ سرجری کرنے والا ڈاکٹر معاون عملے سے لال بیگ ہٹانے کا کہہ رہے ہیں۔

ڈاکٹرز نے کہا کہ لال بیگ کو ہٹادو، ورنہ مریض کے سیپسز میں چلا جائے گا، یہ ہمارے آپریشن تھیٹر کے صفائی کی صورتحال ہے۔

پشاورانسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر مظہر خان نے آج نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ لال بیگ کی موجودگی کے بعد آپریشن تھیٹر کو 24 گھنٹے کے لئے بند کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ تمام آپریشن دوسرے آپریشن تھیٹر منتقل کردیے گئے ہیں، آپریشن تھیٹر میں جراثیم کش سپرے کے استعمال کو یقینی بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی: ڈاکٹر فلپائنی نژاد پاکستانی مریضہ کے پیٹ میں کپڑا بھول گئی

بہاولپور : سرکاری اسپتال میں عملے کی مبینہ غفلت سے زچہ و بچہ جاں بحق

ان کا کہنا تھا کہ آپریشن تھیٹر صفائی کو یقینی بنانے کے بعد ہی کھولیں گے، تین دن قبل ہی صفائی کا ٹھیکہ منسوخ کیا گیا، یہ ٹھیکہ جراثیم کش سپرے موثر نہ ہونے کے سبب منسوخ کیا گیا تھا۔

Read Comments