Aaj Logo

شائع 15 دسمبر 2023 11:36am

مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا 10واں اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ میں جاری

مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا 10واں اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ میں جاری ہے، پارٹی قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

ن لیگی قیادت کی جانب سے آج سیالکوٹ، گجرات،منڈی بہاوالدین کے امیدواروں کے انٹرویوز کئے جائیں گے۔

آج کے اجلاس میں قومی اسمبلی کی 11،پنجاب اسمبلی کی 22 نشستوں پرامیدواروں کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔

نوازشریف اور شہبازشریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مریم نواز، رانا ثناء اللہ اور چیئرمین الیکشن سیل سینیٹر اسحاق ڈار سمیت سمیت دیگر سینئر رہنما شریک ہیں۔

Read Comments