ساس کو پیٹنے والی خاتون کی ویڈیو وائرل، پولیس نے گرفتار کرلیا

ملزمہ نے معمر خاتون کو دھکا دیا جس کے بعد وہ زمین پر گر گئی
شائع 15 دسمبر 2023 09:31pm

بھارتی ریاست کیرالہ کے کولم میں ایک خاتون کو ایک وائرل ویڈیو کے بعد گرفتار کیا گیا ہے جس میں وہ ایک معمر خاتون کو پیٹتے ہوئے دکھائی دے رہی ہے۔ بوڑھی عورت کو مبینہ طور پر اس کی بہو مار رہی تھی۔

بڑے پیمانے پر شیئر کی جانے والی کلپ میں دیکھا گیا ہے کہ ملزمہ نے معمر خاتون کو دھکا دیا جس کے بعد وہ زمین پر گر گئی۔

ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے کیرالہ پولیس نے کارروائی شروع کی اور مار پیٹ کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین بشمول سماجی کارکن دیپکا نارائن بھاردواج نے بڑے پیمانے پر پھیلایا اور ملزمہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بزرگوں کے ساتھ بدسلوکی بہت بڑھ رہی ہے۔ سب سے پریشان کن بات یہ ہے کہ وہ کس طرح بچے کو بھی بوڑھی خاتون کے ساتھ بدسلوکی کرنے کی تربیت دے رہی ہیں۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے قریب کھڑے ہیں اور بوڑھی خاتون کو مارتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔

Read Comments