Aaj Logo

شائع 15 دسمبر 2023 09:47pm

جھولے کی رسی میں پھنس کر 6 سالہ بچی جاں بحق

بھارتی ریاست کیرالہ میں جھولے کی رسی میں پھنسنے سے 6 سالہ بچی کی موت واقع ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ کٹی پورم میں پیش آیا، جہاں لڑکی جمعرات کی شام اسکول سے لوٹنے کے بعد جھولے میں کھیل رہی تھی۔

گھر والے اپنے کاموں میں مصرف تھے اسی دوران جھولے سے کھیلنے کے دوران ممکنہ طور پر رسی بچی کے گلے میں پھنس گئی۔ بعد میں اس کے گھر والوں نے اسے جھولے کی رسی پر گلا گھونٹتے ہوئے پایا۔

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ شبہ ہے کہ وہ جھولے میں کھیل رہی تھی اور رسی اس کی گردن میں پھنس گئی اور اس کا سانس بند ہوگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لڑکی کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا لیکن اس کی جان نہیں بچائی جا سکی۔

مذکورہ بالا واقعے کے بعد بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کی خصوصی دیکھ بھال کی جائے جب چھوٹے بچے کھیل رہے ہوں تو ان پر نظر رکھی جائے، تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ پیش آجائے۔

Read Comments