کراچی : سپر ہائی وے پر احتجاج کرنیوالے مظاہرین سے مذاکرات کامیاب

ٹریک ٹریفک کیلئے بند کرنے کی وجہ سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی تھیں
شائع 17 دسمبر 2023 06:21pm

کراچی میں سپر ہائی وے پر احتجاج کرنے والے مظاہرین سے پولیس کے مذاکرات کامیاب ہوگئے، جس کے بعد شرکاء نے ٹریک کو کھول دیا اور ٹریفک بحال ہوگئی۔

سپر ہائی وے ایم نائن موٹر پر بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرین نے سپر ہائی وے کا ایک ٹریک ٹریفک کے لئے بند کیا تھا۔ جس سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی تھیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھاری بھرکم بل ادا کرتے ہیں لیکن پھر بھی بجلی بند کی جارہی ہے، ہمیں بجلی فراہم کی جائے۔

سپر ہائی وے ایم نائن پر ٹریفک جام ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور مظاہرین سے مذاکرات کیے، پولیس کے مطابق احتجاج کے شرکاء نے مظاہرہ ختم کیا اور ٹریفک کی روانی بحال کردی گئی۔

Read Comments