Aaj Logo

شائع 18 دسمبر 2023 10:29am

باکسنگ ٹیسٹ: کرکٹ آسٹریلیا پاکستانی شائقین کے لیے ’میلہ‘ سجائے گا

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران کرکٹ میلہ لگانے کا اعلان کردیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے ایم سی جی کے باہر پاکستان فین زون کو کرکٹ میلہ کا نام دیا گیا ہے، یہ کرکٹ میلہ ایم سی جی کے گیٹ نمبر چار کے باہر لگایا جائے گا۔

کرکٹ میلے میں پاکستانی کھانوں کے ٹرک، ٹیپ بال کرکٹ میچ اور بچوں کے لیے رنگا رنگ اسٹالز لگائے جائیں گے۔ شائقین کرکٹ چارپائیوں پر بیٹھ کر بڑی اسکرین پر میچ دیکھ سکیں گے۔

کرکٹ میلہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے ابتداِئی تین روز تک جاری رہے گا۔ میچ کے پہلے روز ٹاس سے قبل پاکستان فینز کے لیے خصوصی واک کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

Read Comments