بھارت نے پاکستان میں ڈیوس کپ کےانعقاد کیخلاف اپیل کردی

آئی ٹی ایف نے ڈیوس کپ ٹائی نیوٹرل وینیو کرانے کا بھارتی مطالبہ مسترد کر دیا تھا
شائع 19 دسمبر 2023 09:18am

ڈیوس کپ ٹاٸی کے پاکستان میں انعقاد کے خلاف بھارت نے اپیل کردی ہے۔

ڈیوس کپ ٹائی فروری 2024 میں اسلام آباد میں کھیلی جانی ہے تاہم بھارت کھیلوں میں ہٹ دھرمی سے بعض نہ آیا اور اس کے خلاف اپیل کردی۔

اس سے قبل انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے بھارت ٹائی پاکستان میں کروانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹائی نیوٹرل وینیو کرانے کا بھارتی مطالبہ مسترد کر دیا تھا۔

Read Comments