Aaj Logo

شائع 19 دسمبر 2023 05:04pm

پیپلزپارٹی انتخابات کیلئے تیار ہے،عوام ہمارے حق میں فیصلہ دیں گے، یوسف رضا گیلانی

پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی انتخابات کیلئے تیار ہے۔

ملتان میں پریس کانفرنس بات کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی جدوجہد کا نام ہے، پیپلزپارٹی ملکی مسائل حل کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم الیکشن کے لیے ہمیشہ سے ہی تیار تھے اگر اب صدر پاکستان اور الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ انتخابات 8 فروری کو ہوں گے تو ہم اس کے لیے تیار ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہی عوام کے قریب ترین ہے، اور ہماری جماعت ہی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ پیپلزپارٹی نے ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے، یقین ہے عوام ہمارے حق میں فیصلہ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ قائد عوام نے ملک کو متفقہ آئین کا تحفہ دیا، جمہوری نظام میں منتخب نمائندےعوام کو جوابدہ ہوتے ہیں۔ آئین پاکستان کو ہم نے اصل صورت میں بحال کیا، جب ہم نے ترمیم کی آئین میں تو کسی نے بھی اس کی مخالفت نہیں کی۔

Read Comments