Aaj Logo

اپ ڈیٹ 19 دسمبر 2023 09:32pm

رنویر سنگھ کا خواب پورا ’2 مومی مجسمے مادام تساؤ میوزیم کی زینت بن گئے

بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ کے مومی مجسمے لندن اور سنگاپور کے شہرہ آفاق مادام تساؤ میوزیم کی زینت بن گئے۔

بھارتی اداکار نے انسٹاگرام پوسٹ پر دونوں مجسموں کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس خبر سے مداحوں کو آگاہ کیا اور انتہائی مسرت کا اظہار کیا۔

رنویر سنگھ نے لکھا کہ مادام تساؤ میوزیم کی جاذبیت ہمیشہ میرے ساتھ رہی، اور اب میرا مجسمہ بھی اس میوزیم کا حصہ ہے۔ دنیا کی مشہور شخصیات کے ساتھ اس جگہ پر ہونا میرے لئے کسی خواب سے کم نہیں۔

انھوں نے میوزیم کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لئے کبھی نہ بھولنے والا لمحہ ہے اور فلمی زندگی کے سبب مجھے یہ شاندار لمحہ نصیب ہوا ہے۔

رنویر نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ جب میں بڑا ہورہا تھا تو اپنے والدین کی تصویروں میں انہیں مشہور شخصیات کے مومی مجسموں کے ساتھ دیکھتا تھا، بعد میں معلوم ہوا کہ یہ مومی مجسمے لندن کے مادام تساؤ میوزیم میں ہیں۔

Read Comments