کراچی: باغ کورنگی کے قریب کوسٹر کی ٹکر سے 2 موٹرسائیکل سوارجاں بحق

لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، ریسکیو
شائع 20 دسمبر 2023 10:21am

باغ کورنگی کے نزدیک تیز رفتار کوسٹر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق کوسٹر نے باغ کورنگی کے قریب چلتی موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری جس کے نیتجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Read Comments