Aaj Logo

اپ ڈیٹ 20 دسمبر 2023 03:17pm

فواد چوہدری کوکاغذت نامزدگی پر دستخط کی اجازت مل گئی

کیرج وے منصوبہ کرپشن کیس میں گرفتار سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو عدالت نے الیکشن کے کاغذات نامزدگی پر دستخط کی اجازت دے دی، سابق وزیر کا کہنا تھا کہ جہلم کی دونوں سیٹوں سے الیکشن لڑوں گا، اور اہلیہ حبا اور بھائی فیصل میری کمپین چلائیں گے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے کیرج وے منصوبہ کرپشن کیس میں سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

عدالت کے سامنے فواد چوہدری کو الیکشن کے کاغذت نامزدگی پر دستخط کی بھی اجازت دے دی گئی، اور انہوں نے الیکشن کے دیگر امور کیلئے اپنے بھائی فراز چوہدری کے نام پاور آف اٹارنی پر بھی دستخط کردیے۔

کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جہلم کی دونوں سیٹوں سے الیکشن لڑوں گا، اگر نہ لڑ سکا تو گھر کے بڑے چوہدری شہباز فیصلہ کریں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میں نے کسی کو اپنی جگہ نامزد نہیں کیا، میری اہلیہ حباء اور بھائی فیصل صرف میری کمپین چلائیں گے۔

Read Comments