Aaj Logo

شائع 21 دسمبر 2023 01:24pm

پی پی اور جے یو آئی کا سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا

جمعیت علمائے اسلام ف (جے یو آئی ف) اور پیپلز پارٹی کے درمیان خیبر پختونخوا میں سیٹ ایڈجسٹمنت کے معاملے پر مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا۔

عوامی نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی کے درمیان خیبر پختونخوا میں سیٹ ایڈجسمنٹ کے لیے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

ادھر جے یو آئی کا پی پی پی کے ساتھ صوبے میں سیٹ ایٹجسٹمنٹ پر مذکرات کے لیے دوسرا دور آج سے شروع ہوگا۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے اے این پی کے ساتھ مذکرات کے تین ادوار پہلے ہی مکمل ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کے آئندہ عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹکیلئے مذاکرات

عام انتخابات: پنجاب سے پیپلزپارٹی کے امیدوار کون ہوں گے؟ نام بلاولبھٹو کو پیش

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی کے وفد نے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سیکرٹریٹ کا رخ کیا۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے آئندہ عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے مذاکرات کیے۔

Read Comments