Aaj Logo

شائع 22 دسمبر 2023 04:12pm

مچل جانسن نے کرکٹ آسٹریلیا کا دعوت نامہ ٹھکرا دیا

سابق آسٹریلوی کرکٹر مچل جانسن نے کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کی جانب سے ایوارڈ نائٹ میں مدعو کرنے کا دعوت نامہ رد کردیا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر اور چیف سلیکٹر جارج بیلی کے بارے میں متنازع ہ بیان دینے کی وجہ سے گزشتہ ہفتے پرتھ میں پہلے ٹیسٹ کے دوران مچل جانسن کی بطور تبصرہ نگار نوکری ختم کردی تھی۔

سابق فاسٹ بولر نے 2024 کے آسٹریلین کرکٹ ایوارڈز میں شرکت کی دعوت ملنے کے بعد سوشل میڈیا پر لکھا کہ کیا کرکٹ آسٹریلیا سنجیدہ ہے، پچھلے ہفتے میری دو تقریری مصروفیات منسوخ کی گئیں اور اب مجھے ان کے ساتھ جشن منانے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

مچل جانسن نے ویسٹ آسٹریلیئن نامی اخبار میں ڈیوڈ وارنر اور چیف سلیکٹر جارج بیلی پر تنقید کی تھی اور پاکستان کے خلاف ٹیسٹ ٹیم کی سلیکشن پر سوالات اٹھائے تھے، ان کا کہنا تھا کہ وارنر کے مستقبل کا فیصلہ کرنے میں ان کے ایک اور سابق ساتھی کے مفادات کا ٹکراؤ تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، عثمان خواجہ کا آئی سی سی اقدام چیلنج کرنےکا اعلان

جنوبی افریقا کے سابق کپتان کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستان کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے پر مچل جانسن نے اعتراف کیا کہ سال کے اوائل میں وارنر اور بیلی کے پیغامات موصول ہونے کے بعد یہ کالم ذاتی طور پر متاثر ہوا تھا۔

مچل جانسن کی جانب سے تنقید کے حوالے سے ڈیوڈ وارنر نے ایک بیان میں کہا کہ سابق فاسٹ بولر جانسن اپنی رائے کے حقدار ہیں۔

Read Comments