Aaj Logo

شائع 23 دسمبر 2023 03:05pm

شیرخوار اور نومولود بچے آنکھیں کیوں مسلتے ہیں؟

اکثروبیشتر شیر خوار اور نومولود بچے اپنی آنکھوں کو مسلتے ہیں، بچوں کی اس کیفیت کو نظر انداز کرنا والدین کیلئے درست نہیں۔

والدین بچوں کی اس کیفیت کو نیند پوری نہ ہونے اور چڑچڑے پن سے منسلک کردیتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق بچوں کی اس کیفیت کے پیچھے کئی وجوہات ہوسکتی ہیں اور ان کو دور بھی کیا جاسکتا ہے۔

ذیل میں والدین کی رہنمائی کیلئے بچوں کی اس کیفیت کی وجوہات بتائی گئی ہیں۔

خشک آنکھیں

آنکھوں میں نمی کی کمی کے سبب آنکھوں میں ہونے والی اینٹھن کو کم کرنے کے لیے بچے اپنے ہاتھوں سے آنکھیں رگڑتے ہیں۔

نیند پوری نہ ہونا

چونکہ شیرخواراور نومولود بچوں میں نیند کا دورانیہ کافی زیادہ ہوتا ہے، اس لیے نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے ان پرغنودگی طاری ہونے لگتی ہے۔

عموماً بچے اس کیفیت کے سبب اپنی آنکھوں کو بری طرح مسلتے ہیں۔

کسی چیز کا آنکھ میں چلے جانا

بچے اکثر آنکھ میں کسی چیز کے چلے جانے کی وجہ سے بھی اپنی انکھوں کو مسلتے ہیں۔

والدین کو کسی صورت بچوں کی اس حرکت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔

الرجی

بچوں کے آنکھوں کے مسلنے کی وجہ آنکھوں میں کسی قسم کی الرجی بھی ہوسکتی ہے۔

بچوں کو آنکھ مسلنے سے کیسے روکا جائے؟

ہاتھوں سے آنکھ مسلنے سے ناخن کے آنکھ میں لگ جانے سے بچوں کو تکلیف بھی ہوسکتی ہے۔

لہٰذا والدین کو چاہئے کہ وہ بچوں کے ہاتھوں پر دستانے چڑھادیں، اگر دستانے موجود نہ ہوں تو بچوں کی آستینوں کو لمبا کردیں۔

Read Comments