Aaj Logo

شائع 24 دسمبر 2023 09:31pm

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی انتخابی نشانات والی فہرست ویب سائٹ سے ہٹا دی

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی انتخابی نشانات والی فہرست ویب سائٹ سے ہٹا دی، تیرہ جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کے حوالے سے کام کیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ 13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کردیے جائیں گے، اور کام مکمل ہونے کے بعد سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات والی فہرست ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کردی جائے گی۔

یاد رہے کہ ملک میں الیکشن 2024 کی گہما گہمی جاری ہے، عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز تھا۔ 25 دسمبر سے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل شروع ہوگا جو 31 دسمبر تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں :

سیاست کے بڑوں میں سے کون کس سے لڑے گا

پاکستان میں انتخابات کون جیتے گا، مصنوعی ذہانت نے جواب دے دیا

آج کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری دن جیسے ہی وقت ختم ہوا تو تمام الیکشن کمیشن کے دفاتر کے دروازے بند کردیے گئے۔

Read Comments