دیر سے چائے دینے پر ملزمان کی ہوٹل پر فائرنگ، 4 افراد زخمی

زخمیوں میں ہوٹل مالک 2 بھائی اور 2 راہگیر شامل ہیں، پولیس
شائع 25 دسمبر 2023 04:26pm

اوباش نوجوانوں نے دیر سے چائے دینے پر لاری اڈہ چوک میں واقع ہوٹل پر فائرنگ کردی، جس میں ہوٹل مالک سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

عارف والا کے علاقے لاری اڈہ چوک میں واقع ایک چائے کے ہوٹل پر اوباش نوجوانوں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے چائے دیر سے دینے پر ہوٹل مالک پر فائرنگ کی، جس میں ہوٹل کا مالک، اس کا بھائی اور دو راہگیر زخمی ہوگئے۔ سٹی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، جب کہ دیگر ملزم فرار ہوگئے ہیں۔

Read Comments