Aaj Logo

شائع 25 دسمبر 2023 04:40pm

چاہت فتح علی خان کا بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ، کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

مقبول گانوں کو اڈھنگے انداز میں گاکر شہرت حاصل کرنے والے مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے عام انتخابات 2024 کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروادیے۔

سوشل میڈیا پر اپنی گلوکاری اور منفرد انداز سے مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان نے قومی اسمبلی کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

چاہت فتح علی خان نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 128 سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جو انہوں نے اپنے اصل نام کاشف رانا کے نام سے جمع کرائے۔

چاہت فتح علی خان نے کہا کہ این اے 128 سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں اور میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑرہا ہوں۔

اُن کا کہنا ہے میں خوشیاں بانٹنے آ گیا ہوں، اب میرا دل چاہتا ہے کہ میں عوام میں رہوں اور مزید خوشیاں بانٹوں۔

چاہت فتح علی خان نے اس سے متعلق اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں جن میں اُن کا دعویٰ ہے کہ اُنہوں نے یہ قدم پاکستانی عوام کی خوشی کے لیے اٹھایا ہے۔

انہوں نے اپنی ایک ویڈیو میں عوام کو کرسمس اور نئے سال کی مبارکباد بھی دی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کے لیے 23 ہزار سے زائد انتخابی امیدواروں کی کاغذاتی نامزدگی کی کڑی جانچ پڑتال جاری ہے۔

مزید پڑھیں

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل، اسکروٹنی کا عملشروع

نوازشریف، مریم نواز سمیت ن لیگ کے تمام امیدوار نیب اسکروٹنی میںکلیئر

لاہور کے حلقہ این اے 128 کے لیے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات جمع کرائے گئے، جہاں مسلم لیگ ن کے خواجہ احمد حسان، جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ اور دیگر امیدواروں میں شامل ہیں۔

Read Comments