Aaj Logo

شائع 25 دسمبر 2023 05:16pm

مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اور سندھ اسمبلیوں کی اقلیتی امیدواروں کی فہرست جاری کردیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اور سندھ اسمبلیوں کی اقلیتی امیدواروں کی فہرست جاری کردیں۔

مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کے لیے 14 امیدواروں کے نام الیکشن کمیشن کو بھجوا دیے ہیں، ان میں فلبوس کرسٹوفر، ایمنیوئل عطار، سردار رامیش آرورا، خلیل سندھو ترجیحی فہرست میں شامل ہے جبکہ ڈاکٹر نیلسن عظیم، طارق جاوید، شکیلہ ارتھر، جوائس رافن، طارق مسیح، اعجاز مسیح شامل ہیں۔

اس کے علاوہ لیلہ رام، اندریاس گل، سردار درشن سنگھ اور وسیم انجم بھی صوبائی اقلیتی امیدواروں میں شامل ہے۔

اس طرح سندھ کی صوبائی اسمبلی کے لیے مسلم لیگ (ن) نے 9 اقلیتی امیدواروں کے نام فائنل کرلیے ہیں، جن میں مہیش کمار، یعقوب عنایت کھوکھر، راجیش کرشن ترجیحی فہرست میں شامل ہے۔

اس کے علاوہ کرامت چوہان، ہریش کمار، کیلاش کمار، رامیش کمار، جئے کمار اور ہرنند روم بھی شامل کیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف، شہباز شریف اور مریم نواز نے صوبائی قیادت سے مشاورت کے بعد ناموں کی منظوری دی ہے۔

مزید پڑھیں

ن لیگ، پی پی سمیت 3 جماعتوں نے خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے فہرستیںجمع کروا دیں

ن لیگ کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر فہرست جاری، 58 نام سامنےآگئے

ایم کیوایم نے شہباز شریف کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تردیدکردی

Read Comments