جنوبی وزیرستان: سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں قبائلی رہنما کا بھائی جاں بحق

دھماکے میں ملک عالم جان محفوظ رہے، ذرائع
شائع 25 دسمبر 2023 06:57pm

سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں قبائلی رہنما ملک عالم جان کا بھائی جاں بحق ہوگیا۔

جنوبی وزیرستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں قبائلی رہنما کا بھائی جاں بحق ہوگیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

پولیس حکام کے مطابق قبائلی رہنما ملک عالم جان بھائی کے ہمراہ موٹرسائیکل پرجارہے تھے، کہ سڑک کنارے نصب بم دھماکا ہوگیا، دھماکے میں ملک عالم جان محفوظ رہے۔

Read Comments