قصور میں دو گروپوں میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، دو افراد زخمی

دونوں گروپوں میں مسلسل دو گھنٹے فائرنگ کا تبادلہ
شائع 25 دسمبر 2023 07:17pm

تھانہ صدر کی حدود میں دو گروپوں میں زمین کےتنازع پر فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

قصور کے علاقے تھانہ صدر کی حدود میں 2 گروپوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان زمین کا تنازع چل رہا تھا، اور دونوں گروپوں میں 2 گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس سےعلاقےمیں خوف وہراس پھیل گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Read Comments