Aaj Logo

شائع 25 دسمبر 2023 10:02pm

سال 2023 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے کیسا رہا؟

سال 2023 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے خوش آئند ثابت ہوا، پورے سال کے دوران 100 انڈیکس میں 21 ہزار پوائنٹس اضافہ ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج سال 2023 میں سرمایہ کاروں کے ساتھ میڈیا پر بھی چھایا رہا اور اس کی وجہ ریکارڈ پر ریکارڈ رہی۔

معاشی اور سیاسی استحکام، آئی ایم ایف سے کامیاب مذاکرات،غیرملکی سرمایہ کاری کی آمد، روپے کی قدر میں بہتری، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی اور عام انتخابات کے اعلان کا سرمایہ کاروں نے زبردست خیرمقدم کیا جس سے مارکیٹ میں تیزی آئی۔

30 دسمبر 2022 کو پی ایس ایکس 100 انڈیکس 40 ہزار 420 پر تھا، جو اب 61 ہزار 700 سے بھی اوپر ہے۔

اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں 100 انڈیکس میں نمایاں تیزی دیکھی گئی، کاروبار کے دوران انڈیکس پہلی بار 67 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے باعث مارکیٹ میں کچھ کریکشن آئی لیکن سرمایہ کار پرامید ہیں کہ آنے والا سال مارکیٹ کے لیے ایک اور شاندار سال ثابت ہوگا۔

سرمایہ کاروں کہتے ہیں کارکردگی کے اعتبار سے پی ایس ایکس شاندار مارکیٹ ہے، آئندہ سال بھی مارکیٹ میں نئے ریکارڈز بنیں گے۔

Read Comments