Aaj Logo

اپ ڈیٹ 26 دسمبر 2023 10:31am

کراچی: صدر موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی سے 100 دکانیں متاثر، کولنگ کا عمل جاری

کراچی کے علاقے صدر میں قائم موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی کو کئی گھنٹوں بعد قابو پالیا گیا تاہم آگ کے باعث دکانوں کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوگیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پر5 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا، آگ پر فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیوں اور 2 باؤزر کی مدد سے قابو پایا گیا۔

آگ سے متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا، فائربریگیڈ عملے نے دکانوں کے شٹر توڑ کر آگ بجھانے کی کوشش کی، البتہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ ڈک سے پہلی منزل تک پہنچی تھی جس سے متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں چھوٹی چھوٹی دکانیں ہیں جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، گراؤنڈ فلور پر ہی 800 سے زائد دکانیں موجود ہیں، آگ بہت تیزی سے دکانوں میں پھیلی جس سے 100 سے زائدد کانیں متاثر ہوئیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آتشزدگی پر قابو پانے کے بعد آگ کے مقام پر کولنگ کا عمل جاری ہے، شبہ ہے کہ آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی، آگ کے باعث رات سے اب تک علاقے کی بجلی بند ہے۔

Read Comments