Aaj Logo

شائع 26 دسمبر 2023 11:10am

کراچی: نوری آباد کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق، 2 خواتین زخمی

کراچی میں نوری آباد کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔

رسیکیو ذرائع کے مطابق حادثہ دو گاڑیوں میں تصادم کے باعث پیش آیا۔

لاشوں اور زخمی خواتین کو فوری طور پر ٹراما سینٹرنوری آباد منتقل کردیاگیا ہے۔

ریسکیو کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت حاجی گلزاراورسائیں کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں رضیہ اورمسکان شامل ہیں۔

Read Comments