Aaj Logo

شائع 26 دسمبر 2023 01:08pm

بالاکوٹ: جیپ کھائی میں جاگری، جنرل کونسلر سمیت 2 افراد جاں بحق

بالاکوٹ میں گھنول تھانواں کےمقام پر جیپ کھائی میں گر گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق جیب کھائی میں گرنے کے نتیجے میں مقامی جنرل کونسلر لی زمان ساکں تھانواں گھنول اور ڈراٸیور سجاد نلہ گھنول موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں دو افراد محمد آصف اور شفیق شدید زخمی ہوگے بھی ہوئے جب کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بٹگرام میں گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری، 3 افراد جاںبحق

کوہستان میں مسافر جیپ کھائی میں جا گری، 6 افراد جاں بحق

حادثہ گھنول تھانواں کے پاس کلس کے مقام پر پیش آیا جیپ گھنول سے بالاکوٹ کی طرف جاری تھی اور فنی خرابی کی وجہ سے جیپ ڈراٸیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری۔

Read Comments