Aaj Logo

شائع 27 دسمبر 2023 08:55am

شارجہ میں نئے سال کی تقریبات اور آتش بازی پر پابندی عائد

متحدہ عرب امرات (یو اے ای) کے شہر شارجہ میں سال نو کی تقریبات اور آتش بازی پر پابندی عائد کردی گئی۔

شارجہ پولیس نے غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے نئے سال کی تقریبات اور آتش بازی کی نمائش پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایک بیان میں اتھارٹی نے تمام اداروں اور شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

جنگ کے ابتدائی ہفتوں میں امارات میں متعدد براہ راست تقریبات اور کنسرٹ منسوخ یا ملتوی کردیئے گئے تھے۔

پولیس نے اس بات پر زور دیا کہ انسانی یکجہتی ایک اچھی قائم ثقافت ہے جس کی پیروی شارجہ کی امارت کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹائمز اسکوائر پرسالِ نو کے استقبال کی تیاریاں، 2024 کے ہندسے پہنچادیے گئے

حضرت عیسیٰؑ کی ’جائے پیدائش‘ بیت حلم میں فضا سوگوار، کرسمس کا جشنمنسوخ

اماراتی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے کیے گئے علان سے قبل یہ کہا گیا تھا کہ شارجہ میں نئے سال کے موقع پر آتش بازی کے لیے تین مقامات ہوں گے۔

Read Comments