Aaj Logo

شائع 27 دسمبر 2023 12:20pm

الیکشن میں امن و امان کا مسئلہ سنجیدہ ہے، آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ عام انتخابات 2024 میں امن و امان کا مسئلہ سنجیدہ نوعیت کا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان انور نے کہا کہ پولیس کے تقرر و تبادلے الیکشن کمیشن کی مرضی سے ہوتے ہیں، البتہ مونس الٰہی کے کیسز چل رہے ہیں، جو بھی اشتہاری ہیں، ان کی گرفتاری کے طریقہ کار پر عمل کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں چار قسم کی چیزوں کو دیکھنا ہے، الیکشن میں امن و امان کا مسئلہ سنجیدہ ہے، اس دوران گروپس کے آپس میں لڑنے کے خدشات بھی ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے عمل میں پولیس کی مداخلت پر الیکشن کمیشنکا ایکشن

امن و امان کا بہانہ بنا کر الیکشن ملتوی کرنا مناسب نہیں، سراجالحق

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کی ہے جب کہ 9 مئی کے اشتہاریوں کی جائیدادیں قانون کے مطابق ضبط کی جائیں گی۔

Read Comments