Aaj Logo

اپ ڈیٹ 27 دسمبر 2023 03:50pm

کراچی کے ایک مکان میں سیلنڈر دھماکا، خاتون جاں بحق

لانڈھی نمبر چار کے مکان میں سلنڈر دھماکے میں دو خواتین اور دو بچے زخمی ہو گئے، جن میں سے ایک خاتون دم توڑ گئی۔

کراچی کے علاقے لانڈھی 4 شاہی مسجد کے قریب واقع گھر میں سیلنڈر دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں گھر میں موجود 2 خواتین اور 2 بچے آگ میں جھلس کر زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔ جہاں ایک خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت 35 سالہ فائزہ کے نام سے ہوئی، جب کہزخمیوں کی شناخت مہک، عالیان اور 8 سالہ سبحان کے ناموں سے ہوئی۔

Read Comments