Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

کراچی کے ایک مکان میں سیلنڈر دھماکا، خاتون جاں بحق

دھماکے میں 2 بچے اور 1 اور خاتون زخمی ہیں، ریسکیو
اپ ڈیٹ 27 دسمبر 2023 03:50pm

لانڈھی نمبر چار کے مکان میں سلنڈر دھماکے میں دو خواتین اور دو بچے زخمی ہو گئے، جن میں سے ایک خاتون دم توڑ گئی۔

کراچی کے علاقے لانڈھی 4 شاہی مسجد کے قریب واقع گھر میں سیلنڈر دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں گھر میں موجود 2 خواتین اور 2 بچے آگ میں جھلس کر زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔ جہاں ایک خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت 35 سالہ فائزہ کے نام سے ہوئی، جب کہ زخمیوں کی شناخت مہک، عالیان اور 8 سالہ سبحان کے ناموں سے ہوئی۔

Cylinder blast

Karachi Police

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div