Aaj Logo

شائع 27 دسمبر 2023 05:36pm

ملک میں ٹیکس ادا کرنے والوں کی تعداد 53 لاکھ تک پہنچ گئی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق ملک بھر میں باقاعدگی سے انکم ٹیکس ادا کرنے والوں کی تعداد صرف 53 لاکھ ہے، جن میں سے انفرادی حیثیت میں ٹیکس ادا کرنے والوں کی تعداد 36 لاکھ 90 ہزار ہوچکی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق رواں سال 26 دسمبر تک فعال ٹیکس پیئرز کی تعداد 53 لاکھ تک پہنچ گئی، اور انفرادی ٹیکس پیئرز کی تعداد 36 لاکھ 90 ہزار ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اعداد و شمار کے مطابق کارپوریٹ سیکٹر یا دیگر صورتوں میں اجتماعی طور پر ٹیکس ادا کرنے والوں کی تعداد 16 لاکھ 70 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

چیئرمین ایف بی آر کے مطابق ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ افراد کی تعداد ایک کروڑ 14 لاکھ ہے، لیکن ان میں سے کوئی بھی اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرواتے۔

ایف بی آر نے 31 اکتوبر 2023 تک 29 لاکھ سے زیادہ انکم ٹیکس گوشوارے وصول کئے، جب کہ گزشتہ سال ایف بی آر کو اکتوبر تک 25 لاکھ سے زائد گوشوارے موصول ہوئے تھے۔

ایف بی آر کے مطابق 30 ستمبر 2023 تک کل 19 لاکھ 30 ہزار انکم ٹیکس گوشوارے موصول ہوئے، جو گزشتہ سال 18 لاکھ 70 ہزار کے مقابلے میں 60 ہزار زائد ہیں۔

Read Comments