Aaj Logo

شائع 27 دسمبر 2023 07:24pm

کاغذات چھیننا اور مظاہرین پر تشدد توجہ طلب مسئلہ ہے، صدر مملکت

صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ کاغذات چھیننا اور مظاہرین پر تشدد توجہ طلب مسئلہ ہے، سابق وزیرخارجہ کے ساتھ غیرمہذب سلوک کیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسی ریاست نہیں بننا چاہیے جہاں انسانی حقوق اور وقار کو بلاخوف پامال کیا جائے۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ کاغذات چھیننا اور مظاہرین کے خلاف بے رحمانہ کارروائی توجہ طلب مسئلہ ہے، دو حکومتوں کے سابق وزیر خارجہ کے ساتھ غیر مہذب سلوک کیا گیا، ان کے ساتھ اس سلوک پر حکام کو ضرور توجہ کرنی چاہیے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات پہلے بھی رونما ہوتے رہے ہیں جو مناسب نہیں، پاکستان کو اب بدلنا ہوگا، اگر ہم بحیثیت قوم اس پر متفق ہیں تو آج سے بہترکوئی دن نہیں۔

صدر مملکت اور چیئرمین سینیٹ کی ملاقات

اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے ایوان صدر میں ملاقات کی، جس میں دونوں رہنمائوں نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Read Comments