غزہ کو محض الفاظ نہیں عملی اقدامات کی ضرورت ہے، سربراہ عالمی ادارہ صحت

اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 21 ہزار سے متجاوز
شائع 28 دسمبر 2023 08:57am

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادهانوم کا کہنا ہے کہ غزہ کو محض الفاظ کی نہیں بلکہ عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

ایک بیان میں ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین کو فوری طور پر اپنی حالیہ قرارداد کو غزہ میں دشمنیوں اور انسانی ہمدردی کی راہداریوں میں توقف پیدا کرنے کے لیے عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے،’

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے شمالی اور جنوبی غزہ کے اسپتالوں میں امداد پہنچانے کے لیے ہائی رسک مشن کیے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کو لوگوں کو محض الفاظ کی نہیں بلکہ عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

غزہ: 24 گھنٹوں میں 200 فلسطینی شہید، اسرائیلی ٹینک اور بلڈوزرتباہ

شارجہ میں نئے سال کی تقریبات اور آتش بازی پر پابندی عائد

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی بمباری جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 200 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد شہید فلسطینیوں کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

Read Comments