Aaj Logo

اپ ڈیٹ 28 دسمبر 2023 11:50am

کراچی: مونگ پھلی کے ٹھیلے پرنصب گیس سلینڈر میں دھماکہ

کراچی میں ضلع ملیر کے علاقے جناح اسکوائر میں دکان میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، جس پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر قابو پالیا۔

اہلَ علاقہ کا کہنا ہے کہ مونگ پھلی کے ٹھیلے پرنصب گیس سلینڈر میں دھماکے سے آگ لگی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آتشزدگی سے ایک گودام کو نقصان پہنچا ہے جبکہ کولنگ کاعمل جاری ہے۔

دوسری جانب نادرن بائی پاس انڈس چوک پر آئل ٹینکر الٹ گیا، ٹینکر الٹنے سے کروڈ آئل سڑک پر پھیل گیا۔

پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئے۔

واقعے میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

Read Comments