Aaj Logo

اپ ڈیٹ 28 دسمبر 2023 03:40pm

اداکارہ نُور نے بھی سیاست میں انٹری دے دی

ٹک ٹاکر صندل خٹک اور شوقیہ گلوکار چاہت فتح علی خان کے بعد سابقہ اداکارہ نور بخاری نے بھی عام انتخابات 2024 کے لیے انٹری دے دی ہے۔

نور پی ٹی آئی سے راہیں جُدا کر لینے والے جہانگیر ترین کی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے الیکشن میں حصہ لیں گی۔

انہوں نے آئی پی پی کے پلیٹ فارم سے پی پی 163 سے خواتین کی مخصوص نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

مزید پڑھیں: صندل خٹک کی سیاست میں انٹری، کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

اداکارہ کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران خود پنجاب الیکشن کمیشن آفس پہنچیں۔

نور بخاری پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشست سے پارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

Read Comments