غیر ملکی ہوٹل پر دھماکے کا منصوبہ بنانے والے مجرم کو 7 سال قید کی سزا

مجرم کلفٹن میں غیر ملکی ہوٹل پر دھماکا کرنا چاہتا تھا، سی ٹی ڈی
شائع 28 دسمبر 2023 07:03pm

کلفٹن میں غیرملکی ہوٹل پر دھماکے کا منصوبہ بنانے والے ملزم کو 7 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا، جو کلفٹن میں غیرملکی ہوٹل پردھماکا کرناچاہتا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتارملزم کو عدالت نے 7 سال قید کی سزا سنادی ہے، مجرم کو جرم ثابت ہونے پر حکم سنایا گیا ہے۔

Read Comments