Aaj Logo

شائع 28 دسمبر 2023 09:29pm

پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ الیکشن کمیشن پر حملہ اور پری پول رگنگ ہے، رانا ثناء اللہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو الیکشن کمیشن پر حملہ اور پری پول رگنگ قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ الیکشن کمیشن پر حملہ اور پری پول رگنگ ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ سنگل بینچ کا فیصلہ الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی ہے، جج صاحب کے کزن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں اس لیے یہ فیصلہ ہی آنا تھا۔

مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن کا پشاورہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کافیصلہ

انصاف کے ترازو کو ایک لاڈلے کی طرف جھکایا جارہا ہے، شہبازشریف

بلّا چھن جانے پر پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں پر بھارینقصان

انہوں نے مزید کہا کہ جج صاحب قانون اور انصاف پر چلتے تو یہ کیس ہی نہ سنتے، مفادات کا ٹکراؤ ہوتے ہوئے بھی جج صاحب نے کیس سنا اور کزنز کی جماعت کو ریلیف دیا۔

Read Comments