شائع 28 دسمبر 2023 09:49pm

بالی ووڈ اداکارہ کے کیریئر کی تباہی کا ذمہ دار کون ؟ ادکارہ نے خود کو کیسے سنبھالا

بالی ووڈ فلم ’کلیوگ‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ اسمائلی سوری طلاق کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار ہونے لگیں۔ فلمی کیریئر کی تباہی کے بعد ذہنی تناؤ کو کم کرنے کے لئے اداکارہ نے ڈانس کا سہارا لیا۔

اسمائلی کا تعلق بالی ووڈ کے ایک مشہور گھرانے سے ہے۔ اسمائلی مہیش بھٹ کی بھانجی ہیں۔ اس رشتے کی وجہ سے وہ پوجا بھٹ، عالیہ بھٹ اور شاہین بھٹ کے ساتھ عمران ہاشمی کی بھی بہن لگتی ہیں۔ ان کی بھابھی ادیتا گوسوامی بھی مشہور اداکارہ رہ چکی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیشہ ورانہ زندگی کے بعد اداکارہ کی ذاتی زندگی شدید متاثر ہوگئی۔ ایسے میں اسمائلی سوری نے پھر سے خود کو مصروف رکھنے کے لیے ڈانس کا سہارا لیا۔

یاد رہے کہ اسمائلی سوری نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کنال کھیمو کے ساتھ ’کلیوگ‘ سے کیا تھا۔ فلم میں انہیں کافی پسند کیا گیا۔ لیکن اداکارہ ٹائپ کاسٹ کا شکار ہو گئیں۔ اس فلم کے بعد انہیں جتنے بھی کردار آفر ہوئے، ان میں سے بیشتر ان کے پچھلے کرداروں سے ملتے جلتے تھے۔

بالی ووڈ کے مشہور ہدایت کار موہت سوری کی بہن ہونے کے باوجود اسمائلی کا اداکاری کا کیریئر بہت چھوٹا رہا۔ 2005 میں ریلیز فلم ’کلیوگ‘ میں انہوں نے اپنی زبردست اداکاری سے ناظرین کو متاثر کیا اور سب کے دلوں میں جگہ بنائی، لیکن اس کے بعد بھی اسمائلی نے کچھ ہی منتخب فلمیں کیں۔

اسمائلی کی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی اتار چڑھاو سے بھری رہی۔ ایک وقت آیا جب اداکارہ کا کیرئیر تباہ ہوگیا اور ان کی شادی بھی ٹوٹ گئی جس کے بعد وہ ڈپریشن میں چلی گئیں۔ لیکن اسمائلی پھر سے اٹھیں، کھڑی ہوئیں اور اب ایک خوشگوار زندگی گزار رہی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اب اسمائلی پول ڈانس کرتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کے کئی ویڈیوز موجود ہیں، جن میں انہیں پول ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسمائلی اب ممبئی میں پول اسٹار انڈیا کے نام سے اپنا ڈانس اسٹوڈیو بھی چلاتی ہیں۔

اسمائلی سوری نے سالسا ڈانس سیکھنا شروع کیا تھا تو اس دوران ان کی ملاقات ڈانس ٹیچر ونیت سے ہوئی۔ دونوں میں محبت ہو ئی اور کچھ عرصہ ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد دونوں نے شادی کر لی۔ لیکن یہ شادی زیادہ دیر نہیں چل سکی اور اسمائلی نے 2016 میں ونیت کو طلاق دے دی۔

کیرئیر کس طرح تباہ ہوا

کئی دنوں تک ہالی ڈے کی شوٹنگ کے بعد پوجا نے اچانک اسمائلی سوری کو فلم سے نکال دیا تھا جس کی وجہ سے اسمائلی کافی اداس ہوئیں۔ ان کی محنت بھی رائیگاں گئی اور فلم سے ہٹائے جانے کی وجہ سے انڈسٹری میں ان کے بارے میں منفی باتیں شروع ہوئیں۔

حالانکہ پوجا بھٹ کی فلم سے ڈراپ ہونے کے بعد اسمائلی کو ان کے بھائی موہت سوری نے لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اسمائلی نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز موہت سوری کی ہدایت کاری میں ’کلیوگ‘ سے ہی کیا تھا، لیکن اس فلم کا اثر یہ ہوا کہ انہیں ایسے ہی کرداروں کی پیشکش ہونے لگی۔ ایسے میں اسمائلی نے کوئی 3-4 فلموں میں چھوٹے چھوٹے کردار ادا کئے اور پھر اچانک انڈسٹری سے غائب ہو گئیں۔

Read Comments