Aaj Logo

شائع 29 دسمبر 2023 12:27am

پنجاب میں دھند کے باعث موٹر ویز مختلف مقامات سے بند

پنجاب میں دھند کے باعث موٹر ویز مختلف مقامات سے بند کردی گئی۔ موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری سفر کے دوران فوگ لائٹس استعمال کریں۔

ترجمان کے مطابق موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی، جبکہ موٹر وے ایم 5 شاہ ٹول پلازہ سے اوچ شریف تک بند ہے۔

موٹر وے پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ ایم 3 موٹر وے فیض پور سے رجانہ تک جبکہ ایم 4 عبدالحکیم سے فیصل آباد تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔

ترجمان کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔

Read Comments