Aaj Logo

اپ ڈیٹ 29 دسمبر 2023 11:42pm

ممبئی حملہ کیس ناکام، منی لانڈرنگ کیس میں حافظ سعید کی حوالگی کا بھارتی مطالبہ

دفترخارجہ نے کالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کی حوالگی سے متعلق بھارتی مطالبے کی تصدیق کردی۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے بھارت کی حافظ سعید کی حوالگی کی درخواست وصول کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے یہ درخواست نام نہاد منی لانڈرنگ کیس میں دی ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ حوالگی کا کوئی معاہدہ نہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال لاہور کی عدالت نے غیر قانونی فنڈنگ کے کیسز میں حافظ سعید کو 31 برس قید کی سزا سنائی تھی۔

مزید پڑھیں

بھارت مذاکرات اور امن کا ماحول پیدا کرنے کیلئے اقدامات لے، پاکستان کامطالبہ

حافظ سعید کو قتل کرنے کیلئے بنایا گیا بھارتی منصوبہ بےنقاب

بھارت نے حافظ سعید کا نام ممبئی حملوں کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی تھی تاہم اب وہ نام نہاد منی لانڈرنگ کیس میں حوالگی کا مطالبہ کر رہا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ حافظ سعید کے خلاف بھارت میں درجنوں مقدمات کا دعوی کرتے ہی۔ تاہم جمعہ کو بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے تصدیق کی کہ حافظ سعید کی حوالگی کی درخواست ’ایک مخصوص کیس‘ میں کی گئی ہے۔

Read Comments