Aaj Logo

اپ ڈیٹ 30 دسمبر 2023 10:24am

مہوش حیات کی ٹیلی فلم کا ٹریلر جاری، ہیرو کون ہوگا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات جلد ہی پاکستانی ڈراموں میں جلوہ گر ہوں گی۔ اداکارہ کی نئی آنے والی ٹیلی فلم کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

مہوش حیات پاکستان کے مقبول فیشن ڈیزائنرواداکارحسن شہریار یاسین(ایچ ایس وائے) کے ساتھ رومانوی کردار میں دِکھائی دیں گی۔

اداکارہ سات سال بعد چھوٹی اسکرین پر ایک ٹیلی فلم ’اجازت‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دیکھاتے ہوئے اپنے مداحوں کو محظوظ کریں گی۔

ڈرامے کا ٹیزر ایچ ایس وائے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔

’جوانی پھر نہیں آنی‘، ’پنجاب نہیں جاؤں گا‘، ’لندن نہیں جاؤں گا‘ اور ’تیری میری کہانی‘ جیسی ہٹ فلموں میں اپنی غیر معمولی اداکاری کے سبب اداکارہ نے خوب پذیرائی حاصل کی ہے۔

عالمی سطح پر قدم رکھتے ہوئے مہوش حیات نے مارول اسٹوڈیوز کی ویب سیریز ’مس مارول‘ میں اپنی اداکاری سے دنیا بھر کے ناظرین کو محظوظ کیا اور اپنی شاندار اداکاری سے دل جیت لیے۔

دوسری جانب فیشن ڈیزائنر ایچ ایس وائی کو فیشن اور اداکاری دونوں ہی شعبوں میں اپنے قابل تعریف کام کے لئے جانا جاتا ہے۔

ٹیلی فلم کے جاری ہونے والے اس ٹیزر نے سوشل میڈیا صارفین کو بے چین کردیا ہے، صارفین اس جوڑے کی اداکاری کو دیکھنے کے منتظر ہیں۔

Read Comments